مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا، اسپیکر نے اراکین کو ایوان میں بلانے کے لیے گھنٹیاں بجائیں اور پھر اجلاس 12 بج کر پانچ منٹ تک ملتوی کر کے قانونی تقاضوں کو پورا کیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے حکومت کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا اور سینئر وزیر راجہ بشارت اور میاں اسلم اقبال کے نام پکار کر انہیں قرار داد پیش کرنے کی ہدایت کی، قانون کے مطابق کارروائی سے قبل پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں اور پھر دروازے بند کر دیے گئے۔
بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ کیلئے راجہ بشارت اور میاں اسلم اقبال نے قرارداد پیش کی اور پھر ووٹنگ کا عمل شروع کیا گیا جس کے بعد تمام اراکین نے باری باری اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
آپ کا تبصرہ